رابعہ انعم نے شو چھوڑ کر جانے کے بعد خاموشی توڑ دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نیوز اینکر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے شو چھوڑ کر جانے کے بعد خاموشی توڑ دی۔رابعہ انعم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے اپنی چھوٹی سی کوشش کی ہے کہ ہراساں کرنے والوں اور بیویوں کو مارنے والوں کو دوبارہ کبھی ہیرو بننے کا موقع نہیں دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں نے اپنے کیے کے لیے کبھی معافی نہیں مانگی جبکہ ان کے متاثرین اب بھی ذہنی،جسمانی اور مالی طور پر جدوجہد کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل میں رابعہ انعم نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اداکارہ فضا علی اور اداکار محسن عباس کے ہمراہ موجود ہیں لیکن اچانک ہی رابعہ نے شو کی میزبان ندا یاسر سے معذرت کرتے ہوئے شو میں مزید بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے اٹھ کر جانے کا فیصلہ کیا۔
رابعہ انعم نے میزبان کو شو سے اٹھ کر جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھے محسن عباس حیدر کے ساتھ بطور مہمان شو میں مدعو کیا گیا۔تاہم انہوں نے ندا یاسر سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ محسن کے ساتھ شو میں شرکت نہیں کرسکتیں۔
خیال رہے کہ ماضی میں اداکار محسن عباس حیدر پر ان کی سابق اہلیہ اداکارہ فاطمہ سہیل نے ان پر 2018 میں بدترین گھریلو تشدد کے الزامات لگانے کے بعد ان سے خلع لے لی تھی۔محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل نے 2015 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جو اب والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔
سابق اہلیہ کی جانب سے تشدد کے الزامات لگائے جانے کے بعد محسن عباس حیدر پر شوبز شخصیات نے بھی تنقید کرتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ متعدد اداروں نے کچھ وقت کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے سے بھی معذرت کرلی تھی۔

Recent Posts

بلوچستان، نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار پرپابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…

4 mins ago

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

10 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

11 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

14 mins ago

بے اختیارحکومت کاسیکورٹی اداروں پر اختیار نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…

15 mins ago

لڑکی کی آواز سے ڈاکووں کے جھانسے میں آنے والا نوجوان کس طرح واپس آیا ؟

کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…

18 mins ago