ملکی مسائل کا واحد حل فوری طور پر شفاف انتخابات ہیں، عمران خان

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ملکی مسائل کا واحد حل فوری طور پر شفاف انتخابات ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حقیقی آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کی پیش نظر پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں لانگ مارچ اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماوں پر انتقامی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔مشاورتی اجلاس میں عمران خان کی آج کی تقریر کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی گئی ہے۔
عمران خان آج لانگ مارچ کے شرکاء سے بذریعہ ’ویڈیو لنک‘ خطاب کرینگے
پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے اس حوالے سے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ عمران خان آج گجرات میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکاء سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔انہوں نے لکھا کہ عوام کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے کپتان کے استقبال کے لیے بے تاب ہے، ملک کے تمام تر مسائل کا حل جمہور کو فیصلے کا اختیار دینے میں ہے۔
لانگ مارچ کا پہلا پڑاؤ گجرات رامتلائی چوک پر ہو گا جہاں پر مسلم لیگ ق شرکاء کا استقبال کریں گے۔
لانگ مارچ کا دوسرا پڑاؤ جی ٹی ایس چوک پر ہو گا جہاں پی ٹی آئی کارکنان استقبال کریں گے، اس مقام پر بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی ہے جہاں پر عمران خان کا ویڈیو لنک خطاب ہوگا۔دونوں پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ پولیس نے دونوں پوائنٹس پر آنے والے راستوں کو بیریر لگا کہ بند کر دیا گیا ہے۔
‘عمران خان کی کارکنوں کو سڑکیں کھلی رکھنے کی ہدایت’
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ کارکنان فوری طور پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دیں۔

Recent Posts

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

7 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

10 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

20 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

32 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

38 mins ago

سعودی ولی عہد نے کس شعبے میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کی پیشکش کی ہے؟ شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…

39 mins ago