کے الیکٹرک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی . تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے ستمبر 2022 کی مد میں 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی .


نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا . کے الیکٹرک نے 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی . نیپرا نے 25 اکتوبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی .
اس سے قبل اگست کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا . ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت صارفین سے 24 پیسے کم چارج کیا جائے گا . نیپرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا .
لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں