اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا کیا گیا، ملک میں مہنگائی کی شرح29.24 فیصد ہوگئی۔ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 22 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، ٹماٹر کی اوسط قیمت 208 روپے 93 پیسے رہی۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق دال چنا 4 روپے 84 پیسے، مسور 4 روپے، مونگ 2 روپے 23 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔گھی کی فی کلو قیمت 3 روپے 37 پیسے کم ہوئی، مٹن 5 روپے 48 پیسے فی کلو سستا ہوا۔
20 کلو آٹے کا تھیلا 4 روپے 62 پیسے سستا ہوا، لہسن، دال ماش، گڑ اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے پیاز 38 روپے 85 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق آلو 3 روپے 68 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 16 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
زندہ چکن 5 روپے 34 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 274 روپے 37 پیسے ہوگئی۔حالیہ ہفتے انڈے 5 روپے 13 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، قیمت 245 روپے 44 پیسے تک پہنچ گئی۔چائے، کیلے، تازہ دودھ، دہی، چاول کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…