پاکستان روس سے تجارت میں اضافے کا خواہش مند ہے، کامران ٹیسوری

کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان روس سے تجارت میں اضافہ کا خواہش مند ہے ۔تفصیلات کے مطابق گونررسندھ کامران خان ٹیسوری سے روس کے قونصل جنرل آندرے فیڈروف کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران دوطرفہ اقتصادی تعلقات ، صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سیلاب متاثرین کی بجالی ،تجارتی وفود کے تبادلہ اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاک روس تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں اور روس کی سرمایہ کاری سے صوبہ میں روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حب کراچی میں مختلف شعبوں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں، روس کے سرمایہ کار صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
اس سے قبل گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہاکی لیجنڈ اصلاح الدین سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی۔ملاقات کے دوران صوبہ میں ہاکی کے فروغ ،کالج کی سطح پر طالب علموں کی ہاکی کی جانب راغب کرنے اس ضمن میں موثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ اولمپین اصلاح الدین پوری قوم فخر ہیں اور پنالٹی کارنرز پر ان کے ڈیشز سے مخالف ٹیمیں حیران رہ جاتی تھیں۔انہوں نے اصلاح الدین کی بطور کھلاڑی، کپتان اور کوچ کارکردگی کو سراہا جبکہ اصلاح الدین نے اپنی کتاب ڈہش بھی گورنر سندھ کو پیش کی۔

Recent Posts

ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے پیشگوئی کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…

7 mins ago

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا،لائن لاسز والے علاقوں میں12سے14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔…

11 mins ago

بشکیک سے پاکستان پہنچنے والے طلبا نے حقیقت بتادی

بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں، جھوٹ بولا جارہا ہے، پاکستانی طلبا اسلام آباد (قدرت…

11 mins ago

سعودی فرمانروا کی طبیعت ناساز ، ہسپتال داخل

ریاض ( قدرت روزنامہ ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز…

13 mins ago

سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

فیشن ویک کا آغاز جمعے کے روز ہوا سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب یوں تو وژن…

21 mins ago

رواں سال جج کے موقع پر موسم کی صورتحال بارے سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ ) رواں سال حج کے موقع پر 20 لاکھ سے زائد عازمین…

27 mins ago