آج پوری قوم باخبر اور باشعور ہوچکی ہے جسکی دلیل لوگوں کی جوق در جوق مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت ہے،قاسم خان سوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نعیم خان خلجی اور ساتھیوں کو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں انکا پی ٹی آئی میں شمولیت انکے بچوں کے روشن مستقبل اور حقیقی آزادی کی ضمانت ہے یہ بات قاسم خان سوری صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم باخبر اور باشعور ہوچکا ھے جسکی دلیل لوگوں کی جوق در جوق مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت ھے پی ٹی آئی دور حکومت میں کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کا افتتاح کیا ، نادرا میگا سینٹر کا قیام، کوئٹہ میں 80 کی دہائی کے بعد پہلی مرتبہ نئے گیس لائن کے لئے ایک ارب کا کام شروع کروایا، چائینیز حکومت کی مدد بڑے پانی کے ٹیوب ویل منظور کروائی ، کوئٹہ سے ڈائیرہکٹ جدہ کی فلائٹس ، کوئٹہ سے ژوب سی پیک روڈ، چمن سے کراچی دورایہ سڑک جیسے منصوبے شروع کروائے لیکن موجودہ امپورٹڈ حکومت نے عام عوام سے زندگی کا حق تک چھین لیا ھے شمولیتی جلسے سے منسٹر معدنیات مبین خان خلجی ، صوبائی سینئیر نائب سید صادق اغا ، محمد آصف ترین، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری داود خان پانیزئی، ملک نصیب اللہ بیٹنی ، نور خان خلجی، جمعہ خلجی ، خالقداد نورزئی، سید میر علی اغا، اکرام ترین، قاری عبداللہ درانی، برات خان خلجی، آئی ایل ایف گل اکبر دومڑ اور دیگر سینئیر قیادت نے خطاب کیا شمولیت کرنے والے نعیم خان خلجی اور دیگر نے خطاب ہوئے کہا کہ قاسم خان سوری وہ مرد مجاہد ھے جنہوں نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے قومی لیڈر بن کر ابھرے ھے جنکی قیادت پر پوری قوم کو فخر ھے

. .

متعلقہ خبریں