گریٹر اقبال پارک کیس میں اہم پیش رفت، متاثرہ لڑکی نے تین ملزمان کو شناخت کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)گریٹر اقبال پارک کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم نے شناخت پریڈ کے دوران3 ملزمان کو پہچان لیا . تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی نے40 افرادکی شناخت پریڈمیں 3ملزمان کی شناخت کر لی ہے، شناخت ہونے والے3 ملزمان نے سب سے پہلے متاثرہ لڑکی پرحملہ کیا .

خاتون ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ شناخت ہونے والے تینوں ملزمان پورے واقعے میں شامل رہے . عائشہ نے دوران شناخت پریڈمیں 2 مزید ملزمان پر بھی شک کا اظہار کیا . عائشہ نے 3ملزمان کی حتمی شناخت جبکہ 2کو مشکوک قرار دیا . گریٹر اقبال پارک واقعے کے ملزمان کی شناخت پریڈروزانہ کی بنیاد پر جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں