او آئی سی کا افغانستان کی صورتحال پر اہم اجلاس

جدہ(قدرت روزنامہ) افغانستان کی صورتحال پر غور کرنے کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی تعاون تنظیم ’’ او آئی سی‘‘ کا غیر معمولی اجلاس جدہ میں ہوا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے دو روز قبل افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی جس پر جدہ میں او آئی سی کے رکن ممالک کا اہم اجلاس ہوا۔

57 مسلم ممالک کی نمائندگی کرنے والی اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں انسانی ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لیے کڑے وقت میں افغانستان کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو بچانے کے لیے ہرممکن اقدامات اُٹھائے جائیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثمین نے کہا کہ افغانستان میں مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔ افغانستان میں امن کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

خیال رہے کہ طالبان نے 15 اگست کو افغان دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور ’’ افغانستان امارت اسلامی‘‘ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا چند ہفتوں میں نئی حکومت کے خدوخال وضع کر لیے جائیں گے۔

Recent Posts

تین طلاقیں اکٹھی دینے کے عمل کو قابل سزا بنایا جائے: اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ تین طلاقیں…

1 min ago

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ )آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)…

8 mins ago

26ویں آئینی ترمیم کے مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا نیا ریکارڈ قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم…

12 mins ago

جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا،جسٹس منصور علی شاہ کا وکیل کے دعائیہ کلمات پر جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جی 10ٹو اپارٹمنٹ کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں وکیل…

17 mins ago

گدھوں، پالتو جانوروں پر اضافی وزن لادنا اب جرم قرار، کے پی اسمبلی میں پیش کردہ بل میں مزید کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے 134 سال بعد جانوروں پر ظلم سے نمٹنے اور…

22 mins ago

آئین کی روح پر حملہ ہوا،ایسے ترامیم سے ملک کی بنیادیں ہل سکتی ہیں،پشتونخوامیپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

35 mins ago