کشمیریوں کی جدوجہد کا بدلہ لینے کیلئے بھارت افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے سے باز رہے، گلبدین

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے بھارت مثبت کردار ادا کرے، بھارت کو افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے بیانات جاری کرنے کے بجائے اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دینی چاہیے ۔

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے گلبدین حکمت یار نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے افغان دھڑوں کے درمیان باضابطہ مذاکرات آئندہ چند روز میں شروع ہوں گے۔ کوشش کریں گے کہ افغان دشمن قوتیں امن عمل کو متاثر نہ کریں اور افغانستان درست سمت میں گامزن ہے جبکہ یہاں ایسی حکومت ہونی چاہیے جو عالمی برادری کو بھی قبول ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ امن دشمن افغانستان میں ایک مستحکم اور مضبوط مرکزی حکومت نہیں چاہتے اور بعض غیر ملکی خفیہ ادارے افغان عوام کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سربراہ حزب اسلامی نےکہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد کا بدلہ لینے کے لیے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے باز رہنا چاہیے اور بھارت کو افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے بیانات جاری کرنے کے بجائے اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دینی چاہیے ۔

Recent Posts

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ہنی مون کے دوران سامنے آنے والی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں ہنی مون پر…

3 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے…

4 hours ago

ادویات کی قیمتوں میں 23.33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ…

4 hours ago

مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ان…

4 hours ago

بھارت کی جانب سےپانی چھوڑنے کا خطرہ، ملک بھر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے…

4 hours ago