عمران خان حملہ اور ارشد شریف قتل؛ چیف جسٹس کی جوڈیشل کمیشن کیلیے ججز سے مشاورت جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عمران خان پر حملے اور ارشد شریف کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے معاملے میں چیف جسٹس کی کمیشن تشکیل دینے کے لیے ساتھی ججز کے ساتھ مشاورت حتمی مراحل میں پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں موجود تقریباً ججز سے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے تاہم جسٹس فائز عیسٰی اور جسٹس عائشہ ملک کے ساتھ سوموار کو مشاورت ہوگی کیوں کہ جسٹس فائز عیسی اسلام آباد سے اور جسٹس عائشہ ملک پاکستان سے باہر ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں ججز اتوار کو واپس پہنچ کر سوموار سے مقدمات کی سماعت کریں گے، نئے تعینات ہونے والے ججز سے بھی سوموار کو ہی مشاورت کا امکان ہے۔
ذرائع سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ مشاورت کا عمل مکمل ہونے پر چیف جسٹس وزیراعظم کے خطوط کا جواب دیں گے، وزیراعظم کو خطوط کا جواب دو سے تین دن میں دیا جائے گا، فی الحال جوڈیشل کمیشن تشکیل دیئے جانے کے امکانات نہیں ہیں۔

Recent Posts

آج سفارش سکہ رائج الوقت ہے، کرپشن کا خاتمہ ہونے والا ہے، شہباز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج سفارش سکہ رائج الوقت ہے،…

1 hour ago

ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان

لاہور(قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید…

2 hours ago

لیبر ڈے منانے والی اشرافیہ ہی مزدوروں کے استحصال کی ذمے دار ہے: حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا…

2 hours ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی ڈرامہ ایکٹریس کی سیاست میں انٹری

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست…

2 hours ago

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ…

2 hours ago

دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کی حمایت کرتے…

2 hours ago