طالبان نے پنجشیر وادی پر قبضے کی کوشش کی تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا، احمد مسعود

(قدرت روزنامہ)شمالی افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود کا کہنا ہے کہ طالبان نے پنجشیر وادی پر قبضے کی کوشش کی تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا . عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں احمد مسعود نے کہا کہ پنجشیر طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گا، اگر طالبان نے قبضے کی کوشش کی تو مزاحمتی جنگجو لڑنے کے لیے تیار ہیں .

طالبان کمانڈرز جلد 20 سے زائد صوبوں کے سابق گورنروں سے ملیں گے: طالبان عہدیدار احمد مسعود نے کہا کہ ہم نے سویت یونین کا مقابلہ کیا اور طالبان کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر طالبان مذاکرات سے انکار کرتے ہیں تو جنگ ناگزیر ہوگی . عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے احمد مسعود کو پنجشیر وادی حوالے کرنے کے لیے چار گھنٹےکی مہلت دی ہے، افغانستان کے نائب صدر امر اللّٰہ صالح پنجشیر ہی میں موجود ہیں . . .

متعلقہ خبریں