جن کے کام کو پہچان نہیں ملتی وہ بناوٹی تصاویر لگاتے ہیں، آغا علی

(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا پر شوبز اسٹارز کی ایڈیٹڈ تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے کام کو پہچان نہیں ملتی وہ لوگ پی ڈی اے سے بھرپور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے سوشل میڈیا پر فنکار جوڑیوں کی تصاویر پر کھل کر تبصرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ “نجی زندگی کو نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کو پیشہ ورانہ کسی وجہ سے ہی کہا جاتا ہے۔”

آغا علی نے کہا کہ “میں اپنی بیوی کے ساتھ گھر کے کسی بھی کونے میں کوئی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند نہیں کرتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ گھر کے اندر کی زندگی میری اپنی ہے اور یہ میری حد تک ہی رہنی چاہیے۔”

ساتھ میں انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی تصاویر کا دفاع یوں کیا کہ “اب ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم کوئی تصویر سوشل میڈیا پر لگاتے ہی نہیں، ہم عید پر ایک ساتھ تصویر بنا کر لگاتے ہیں، اور یہ اس لیے ہے کہ ہم عوامی شخصیات ہیں۔”

دیگر سیلیبریٹیز کی تصاویر شیئرنگ پر بات کرتے ہوئے آغا علی کا کہنا تھا کہ دیگر جو شوبز شخصیات اپنی تصاویر لے کر ہر وقت سوشل میڈیا پر جاری کرتی رہتی ہیں، شاید ان کو خوشی ملتی ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اصل میں جب ان کو اپنے کام سے لوگوں کی توجہ نہیں ملتی تو وہ توجہ حاصل کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔

Recent Posts

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

3 mins ago

سوزوکی کلٹس خریدنے والوں کو اضافی کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ جانئے

کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی کلٹس (Suzuki…

15 mins ago

نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہوگئیں، آئینی ترمیم کا ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیر…

25 mins ago

سونا خریدنے والوں کیلئے ایک بار پھر بری خبر، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں

سونے کے بین الاقوامی نرخوں پر دباؤ کیوں ہے کراچی (قدرت روزنامہ)سونا خریدنے والوں کیلئے…

36 mins ago

ستمبر میں پاسپورٹ بنوانے کے لیئے کتنی فیس ادا کرنی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاسپورٹ بیرون ملک سفر کرنے کے لیئے سب سے اہم ہوتا ہے،…

44 mins ago

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

1 hour ago