ممبئی (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ماڈل و اداکارہ روزلین خان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روزلین نے انسٹاگرام پر ممبئی کے ہسپتال سے اپنی تصویر جاری کرتے ہوئے مداحوں کو کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر دی۔انہوں نے لکھا کہ کہیں پڑھا تھا کہ مشکل لوگوں کی زندگی آسان نہیں ہوتی، لیکن اب معلوم ہوا کہ یہ میرے جیسے لوگوں کے لیے تھا، خدا اپنے مضبوط ترین بندوں کو ہی سخت امتحان میں ڈالتا ہے۔اس کے علاوہ روزلین خان نے اپنے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کیلئے پیغام لکھا کہ اگلے 7ماہ تک میں کینسر کی وجہ سے کیموتھراپی کی عمل سے گزروں گی اس لئے ایک گنجی ماڈل کے ساتھ کام کرنے کیلئے آپ کو ہمت دکھانی ہوگی۔ انہوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے بتایا کہ صرف گردن اور کمر میں کچھ درد ہے ،ابتدائی مراحل میں ہی کینسر کی تشخیص کرلی گئی۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں…
تحریر:حمیراعلی ہمارے ہاں بچوں کے رشتے کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح اس بنا پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی…