حکومت افغانستان سمیت اہم امور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجا پرویز اشرف

(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے حکومت سے افغانستان سمیت تمام اہم امور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا . اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز شرف کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے اور افغانستان کی صورتحال توجہ طلب ہے، اس وقت تمام قائدین کو ایک دوسرے کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے .

انہوں نے باہمی مشاورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنا اور سمجھانا چاہیے . سابق وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر افغانستان سمیت اہم امور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے اور قومی مسائل پر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے . ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے . ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پُرامن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے لیکن اکیلی حکومت ان مسائل سے نہیں نمٹ سکتی . . .

متعلقہ خبریں