حکومت افغانستان سمیت اہم امور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجا پرویز اشرف

(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے حکومت سے افغانستان سمیت تمام اہم امور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز شرف کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے اور افغانستان کی صورتحال توجہ طلب ہے، اس وقت تمام قائدین کو ایک دوسرے کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے باہمی مشاورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنا اور سمجھانا چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر افغانستان سمیت اہم امور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے اور قومی مسائل پر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پُرامن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے لیکن اکیلی حکومت ان مسائل سے نہیں نمٹ سکتی۔

Recent Posts

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ہنی مون کے دوران سامنے آنے والی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں ہنی مون پر…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے…

2 hours ago

ادویات کی قیمتوں میں 23.33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ…

2 hours ago

مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ان…

2 hours ago

بھارت کی جانب سےپانی چھوڑنے کا خطرہ، ملک بھر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے…

3 hours ago