گوادر کی بندرگاہ پر جدید ترین سکیورٹی سسٹم لگانے کا فیصلہ

گوادر(قدرت روزنامہ) ملک کی اہم ترین گوادر بندرگاہ پر جدید ترین سکیورٹی سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا . ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی نے گوادر پورٹ پر جدید ترین سکیورٹی سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد شہر کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ بنانا ہے، اس کیلئے کمپنیوں سے ٹینڈرز بھی طلب کر لئے گئے ہیں .


بتایا گیا ہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی نے پیپرا رولز کے تحت سکیورٹی سسٹم کی تنصیب کے لئے متعلقہ شعبے میں تجربہ رکھنے والی کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کیے ہیں، یہ سکیورٹی سسٹم گوادر پورٹ ایک بلٹ ان ملٹی پرپز سسٹم ہوگا جو خطرات کا پتہ لگاتا ہے، نگرانی کرتا ہے اور حملے کے نمونوں کا تجزیہ کرتا ہے، ٹینڈڑز کی تفصیلات، شرائط اور شرائط پر مشتمل ٹینڈر دستاویزات گوادر پورٹ اتھارٹی کے صدر دفتر گوادر میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کے دفتر کے علاوہ اتھارٹی کے کیمپ آفس کراچی سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں .
معلوم ہوا ہے کہ منصوبے کے تحت گوادر کے لیے حفاظتی اقدامات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے لگ بھگ 675 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں، بولی دہندگان یا ان کے نمائندوں کی موجودگی میں 29 نومبر 2022 کو گوادر پورٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس پاک چائنا فرینڈ شپ ایونیو گوادر میں ٹینڈرز کھولے جائیں گے . دوسری طرف گوادر ائیرپورٹ کی اگلے سال مارچ میں تکمیل کا اعلان کردیا گیا، وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی اور اسلام آباد ایئر پورٹ کو بہترین ماڈل کا ایئرپورٹ بنائیں گے لیکن ملکیت حکومت کی ہوگی، کراچی و لاہور بزنس کلاس لاونج کو اس ماہ مکمل کریں گے، انٹرنیشنل فلائٹس کیلئے پرندوں کو روکنے کیلئے اوزار لگا رہے ہیں، سکھر اور ڈی آئی خان میں نیا ائیرپورٹ بنائیں گے، سکھر ائیرپورٹ کو بھی بین الاقوامی ائیرپورٹ بنائیں گے، مرید کے ائیرپورٹ کو لاہور ائیرپورٹ کا متبادل ائیرپورٹ بننا چاہیے، گوادر ائیرپورٹ مارچ میں شروع کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں