اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان اور احسن محسن کے ہاتھ میں کچھ ڈائریاں موجود ہیں جن میں وہ کچھ لِسٹ بناتے نظر آرہے ہیں . انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں منال خان اور احسن محسن کافی مصروف نظر آرہے ہیں . احسن محسن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ تیاری ہورہی ہے . اداکار نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ بس ،اب آپ دن گِننا شروع کردیں . دوسری جانب منال خان کی جڑواں بہن ایمن خان نے اداکار کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا . خیال رہے کہ گہری دوستی رکھنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے رواں سال مئی میں منگنی کی تھی . . .
(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف منگنی شدہ جوڑی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں .
اس حوالے سے احسن محسن نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کی منگیتر منال خان بھی موجود ہیں .
متعلقہ خبریں