کڑے وقت میں افغانستان کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے ، او آئی سی نے بڑا اعلان کردیا

جدہ(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی سربراہی میں افغانستان کی صورتحال پر غور کرنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی)کا غیرمعمولی اجلاس جدہ میں ہوا جس میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں انسانی ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے،اس لیے کڑے وقت میں افغانستان کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو بچانے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے دو روز قبل افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی ۔57 مسلم ممالک کی نمائندگی کرنے والی اسلامی تعاون تنظیم  کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثمین نے کہا کہ افغانستان میں مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، افغانستان میں امن کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

اس سے قبل سعودی مندوب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور رکن ممالک افغان عوام کے ساتھ ہیں،ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ افغان عوام کو بیرونی مداخلت کے بغیر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو طالبان اور تمام افغان فریقوں سے امید ہے کہ وہ ملک میں امن و امان اور استحکام کو یقینی بنائیں گے،سعودی عرب اپنے تاریخی اور مستقل موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیتا ہے کہ افغانستان کا امن، استحکام اور اس کی یکجہتی  قائم کرنے کی ضرورت ہے،سعودی عرب عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امدادی کام کئے جائیں اور ملک کے امن و استحکام کے لیے کوشش کی جائے،عالمی برادری سمیت او آئی سی کے رکن ممالک افغانستان میں برسر اقتدار انتظامیہ سے امید کرتے ہیں کہ وہ مختلف طبقات کی نمائندہ قوتوں کے ساتھ افہام و تفہیم کی بنیاد پر قومی مصالحت پیدا کرے گی اور عالمی معاہدوں کا احترام کرے گی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago