والدین کی خدمت پر سعودی خاتون کا اپنے بھائی کو کار کا تحفہ

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں برادرانہ آنسوں اور نرمی کے لمحات کے ساتھ ایک سعودی خاتون نے اپنے بھائی کو اپنے والدین کی دیکھ بھال میں اس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے اسے ایک کارکا تحفہ پیش کیا ہے . سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ کو

ناقابل بیان حد تک پسند کیا گیا ہیجہاں خاتون کو اپنے نوجوان بھائی عبدالعزیز شامی کو پیغام بھیجتے ہوئے سنا جا سکتا ہے .

اس ویڈیو میں خاتون اپنے بھائی کو والدین کی خدمت پر اس کی قربانیوں کو سراہ رہی ہیں . اپنے الفاظ میں خاتون نے تصدیق کی کہ نوجوان نے اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت دن اپنے والدین کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے گزارے، یہاں تک کہ وہ خاندان کا سربراہ بن گیا . خاتون کا کہنا ہے کہ میں والدین کے حوالے سے بہت پریشان تھی مگرجب میں نے دیکھا کہ میرے بھائی کی موجودگی میں میرے والدین محفوظ ہیں تو میں مطمئن ہوگئی . بہن نے بھائی سے کہا “آپ نے اپنی کار، اپنا پیسہ، اور اپنی زندگی کے بہترین دنوں کو اپنے والدین کے ساتھ رہنے کے لیے قربان کر دیا . آپ اس وقت تک نہیں سوتے جب تک آپ کو یقین نہ ہو کہ وہ ٹھیک ہیں . ”قابل ذکر ہے کہ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پربھرپور پذیرائی ملی اور سعودی نوجوان کو والدین کے ساتھ حسن سلوک کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے نوجوان کی خدمات کو سراہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں