احتساب اور حساب ختم نہیں ہوگا، جلد سیاست واضح ہوجائے گی، شیخ رشید


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید نے کہا کہ احتساب اور حساب ختم نہیں ہوگا، 30 نومبر تک سیاست واضح ہوجائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اپنا جنم دن اور نیوایئر اپنی بیٹی کے ساتھ لندن میں منائیں گے۔
لندن میں فیصلہ کرنےکےبعداتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔عوام مہنگائی سےمرگئی معیشت اورخارجہ پالیسی تباہ ہوگئی۔عمران خان کےسب سےاچھےتعلقات سعودی پرنسMBSسےہیں۔بدعنوان لوگ اہم عہدوں پرآگئےنیب میں کیس ختم کرانےوالوں کاتانتا بندھاہےاحتساب اورحساب ختم نہیں ہوگا30نومبرتک سیاست واضح ہوجائےگی

‘لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں’
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بھائی وزیراعظم ہے سفارتی پاسپورٹ مل گیا ہے لیکن کلین چٹ نہیں ملی، ملک کی بدقسمتی ہے کہ بزدل کرپٹ لوگ آگے آگئے ہیں، ان کا حقیقی دارالحکومت لندن ہے، پاکستان میں تاوان لینے آتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے جس کو بھی تعنیات کیا اُسی سے پھڈا کیا، لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ عوام مہنگائی سے مر گئی معیشت اور خارجہ پالیسی تباہ ہوگئی۔
‘احتساب اور حساب ختم نہیں ہوگا’
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سب سے اچھے تعلقات سعودی پرنس ایم بی ایس سے ہیں، بدعنوان لوگ اہم عہدوں پر آگئے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ نیب میں کیس ختم کرانے والوں کا تانتا بندھا ہے، احتساب اور حساب ختم نہیں ہوگا، 30 نومبر تک سیاست واضح ہوجائے گی۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے کہا کہ انگریز کو یہاں سے گئے 75 سال ہو گئے لیکن آج بھی پاکستان کے بڑے فیصلے لندن میں کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔
شہباز شریف نے نواز شریف کو نواز دیا، 5 سال کیلئے سفارتی پاسپورٹ جاری
دو روز قبل امپورٹڈ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایک اور بڑا ریلیف دے دیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا، یہ پاسپورٹ 5 سال کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاسپورٹ وزرات خارجہ کی حتمی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے، سفارتی پاسپورٹ نواز شریف کو بھجوا دیا گیا، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس سے پاسپورٹ بھجوایا گیا۔
اس سے قبل شہباز شریف حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف کو رواں سال عام پاسورٹ پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔واضح رہے کہ سابق حکومت نے اشتہاری ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کیا تھا۔

Recent Posts

ایم کیو ایم نے حکومت میں شمولیت کے فیصلے پر نظرثانی کی دھمکی دے دی

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے حکومتی رویے…

4 mins ago

دانیہ شاہ سے طلاق کی افواہ پر حکیم لوہاپاڑ نے خاموشی توڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ایک…

28 mins ago

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی

ابوظہبی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مشنز کی جانب سے ایک ویڈیو ایڈوائزری جاری…

36 mins ago

فوڈ پوائزننگ سے2معصوم بچوں کی ہلاکت کا ڈراپ سین، باپ قاتل نکلا

لاہور (قدرت روزنامہ) کامونکی میں تین ماہ قبل فوڈ پوائزننگ سے2معصوم بچوں کی ہلاکت کے…

38 mins ago

راولپنڈی میں احتجاج:پی ٹی آئی کی 5 خواتین کاجسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کی گرفتار5 خواتین کو ایک…

40 mins ago

سوراب اور قلات میں زلزلہ، شدت 4.5 ریکارڈ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے سوراب اور قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

42 mins ago