نیب نے قومی سطح پر کرپشن ختم کرنے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔ جاوید اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے قومی سطح پر کرپشن ختم کرنے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے . تفصیلات کے مطابق چیئر مین نیب جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موثر حکمت عملی سے نیب کی موجودہ انتظامیہ نے 535ارب برآمد کئے ہیں جبکہ گیلپ سروے کےمطابق 59فیصد پاکستانیوں نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیاہے .

ان کا کہنا تھا کہ نیب مقدمات میں سزا کی مجموعی شرح 66فیصد سے زائد ہے، نیب کی توجہ اس وقت منی لانڈرنگ ، عوام سے دھوکہ دہی کے کیسز پر ہے . چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ فنڈز میں بے ضابطگیاں اور اختیار کے غلط استعمال کے کیسز بھی ترجیح ہیں جبکہ میگا کرپشن کیسز کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے . . .

متعلقہ خبریں