مجھے صبح کے اندھیرے میں اٹھایا اور بے لباس کیا گیا: اعظم سواتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ مجھے صبح کے اندھیرے میں اٹھایا اور بے لباس کیا گیا۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں تمام ایم این ایز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ملک کے اندر مارشل لاء لگ رہا ہے، ایمرجنسی کی باتیں ہو رہی ہیں۔
اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ عمران خان پر طاقتور لوگوں نے حملہ کیا، حملے میں 3 آدمیوں کو نامزد کیا ہے، ان کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کٹ رہی؟پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو استعفیٰ دینا چاہیے، آج ملک کے اندر 2 قانون ہیں۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمان کے ہمراہ اپنی مبینہ نازیبا ویڈیو، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے اور ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرانے کے درخواستیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرانے پہنچے تھے۔اعظم سواتی کے ہمراہ شبلی فراز، شوکت ترین اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے۔

Recent Posts

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

20 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

37 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

50 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

1 hour ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

1 hour ago