نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر ایک بار پھر اڑان بھر رہا ہے جبکہ اس کے مقابل پاکستانی روپیہ بدستور اپنی قدر کھو رہا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے .

انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے

بعد 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے . گزشتہ کاروباری ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا . دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے . پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 61 پوائنٹس کم ہونے کے بعد43031 پر آ گیا ہے . علاوہ ازیں حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں . اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے . اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے . حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے . اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں