اسلام آباد پلوامہ تھوڑی ہے، یہاں لانگ مارچ آئیگا: بابر اعوان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پلوامہ تھوڑی ہے، یہاں لانگ مارچ آئے گا۔یہ بات تحریکِ انصاف کے رہنما بابر اعوان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا ٹاک کے دوران کہی۔ان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے لیے شرم کا مقام ہے، تمام فیصلے لندن میں ہو رہے ہیں، جو مرضی کر لیں، لانگ مارچ ضرور آ رہا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان کا مزید کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے باعث تمام حکمران بھاگتے ہوئے نہ ملے تو مجھے بتائیے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ لانگ مارچ میں تاخیر نہیں ہو رہی، ملکی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا جب لیڈر موجود نہیں اور لوگ سڑک پر ہوں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے، اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو اور ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرانے کے درخواستیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرانے پہنچے تھے۔سپریم کورٹ آنے والوں میں بابر اعوان، اعظم سواتی، شبلی فراز، شوکت ترین اور دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل تھے۔

Recent Posts

کسی دوسرے ملک کو اڈے فراہم کرنے سے متعلق پاکستان نے دوٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف کسی…

14 mins ago

مودی کی نقل سے مشہور ہونے والے کامیڈین نے انہی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)مودی کی نقل سے مشہور ہونے والے معروف بھارتی کامیڈین شام رنگیلانے انہی…

18 mins ago

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کالج میں طالبات کو سیاسی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا، شاندار خبر

پشاور(قدرت روزنامہ)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نے طالبات کو…

29 mins ago

میک اپ کے بغیر ہی بہت اچھی لگتی ہوں، یمنیٰ زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی موجودہ ٹاپ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے خود ہی اپنی خوبصورتی…

46 mins ago

امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی…

50 mins ago

کوئٹہ کے شہری سراپا احتجاج کیوں ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ان دنوں احتجاج کی زد میں ہے۔…

59 mins ago