پشاور میں موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پشاور میں موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بچ گیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم خراب ہونے کی وجہ سے جدہ سے پشاور آنے والا پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ہے،طیارہ پشاور ائیر پورٹ پر لینڈ کرتے ہی سلپ کر گیا تاہم کپتان نے بڑی مہارت سے طیارے کو کنٹرول کیا .

طیارہ ٹیکسی وے کے قریب آ کر پھنس گیا،مسافروں کو سڑھیوں کے ذریعے اتار کر لاؤنج منتقل کیا گیا .
حادثے کے باعث پشاور سے کراچی کیلئے پی کے 351 دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہو گئی . مسافروں نے پرواز تاخیر کا شکار ہونے پر ائیر پورٹ پر احتجاج کیا،جبکہ ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ جدہ سے پشاور پہنچا تھا جو سلپ کر گیا،رن وے بند ہونے سے دو پروازوں کو اسلام آباد موڑ دیا گیا ہے .
رن وے کلیئر کر دیا گیا ہے اور کراچی کی پرواز جلد روانہ کر دی جائے گی .

واضح رہے کہ گزشہ دنوں کراچی ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ بھی اس وقت حادثے سے بال بال بچا، جب دوحہ سے کراچی آنے والی غیرملکی پرواز کے طیارے سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا یا . سول ایوی ایشن ذرائع نے کہا کہ پرندہ طیارے کے انجن نمبر ون سے ٹکرایا تو کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو پرندہ ٹکرانے سے متعلق آگاہ کیا، طیارے سے پرندہ ٹکرایا مگر کوئی نقصان نہیں ہوا، غیرملکی پرواز کیو آر610 میں 160 سے زائد مسافر سوار تھے .

. .

متعلقہ خبریں