اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آج پیر کے روز خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے . ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا .
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا .
تا ہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختو نخوا، کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ ہوئی . تا ہم ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا . سب سے زیادہ بارش: پنجاب : نور پور تھل 19، اٹک 18، بھکر 16، حافظ آباد، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین 14، گجرات 13، جوہر آباد 12،جہلم ، منگلہ 11،مری 08، سیالکوٹ (سٹی، ائیر پورٹ 08)، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 07، گولڑہ 06، سیدپور 05،بوکرا، ائیر پورٹ 04)، فیصل آباد 06، جھنگ 05، راولپنڈی ( چکلالہ، شمس آباد04)، گوجرانوالہ 03، خانیوال، چکوال 02، ملتان (سٹی 02)، لاہور ( جوہر ٹاؤن 02، تاج پورہ، اپر مال، واسا، ائیر پورٹ ، سٹی 01)، نارووال،لیہ 01، خیبرپختو نخوا:پٹن 19، مالم جبہ 18، دیر (اپر 16، لوئر 15)، بالاکوٹ، چراٹ 15، کاکول 11،سیدو شریف 10، کالام ، پارہ چنار ، میر کھانی 08، ڈی آئی خان (سٹی 08، ائیر پورٹ 01)، دروش ، پشاور، مردان 07، باچا خان ائیر پورٹ 05، بنوں 04، چترال 03، کشمیر: راولاکوٹ 19، مظفر آباد ( ائیر پورٹ 17، سٹی 13)، گڑھی دوپٹہ 10، کوٹلی 09، بلوچستان : ژوب 05، گلگت بلتستان : بابو سر ، گلگت ، گوپس ، بگروٹ04، اسکردو 02، استور، چلاس اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی . برفباری (انچ):مالم جبہ 05، کالام 03، اسکردو، استور اور گوپس میں ٹریس ریکارڈ کی گئی . آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 08،کالام،استور،بابوسر، اسکردو منفی03 ، مالم جبہ منفی02 ، گوپس، زیارت منفی01، بگروٹ اور گلگت میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .
. .