خانہ کعبہ کو غسل کل دیا جائے گا

مکۃ المکرمۃ (قدرت روزنامہ) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے غسل کعبہ کی منظوری دیدی ہے . خانہ کعبہ کو غسل کل دیا جائے گا .

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس مناسبت سے حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے . انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی حکومت حرمین شریفین کی خدمت کو اولین ترجیح قرار دیتی ہے‘ . ’کل بروز پیر خانہ کعبہ کو غسل دینے میں تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے گا . حرمین انتظامیہ کی نگرانی میں یہ رسم انتہائی احترام سے ادا کی جائے گی جس میں شرکا کے تحفظ کا بھر پور خیال رکھا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں