چترال کے تمام پہاڑو ں اور بالائی دیہات نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی


چترال (قدرت روزنامہ) چترال بھر میں گذشتہ رات سے تیز و مسلسل بارش اور لواری ٹنل سمیت چترال کے طو ل و عرض میں برفباری ہوئی ہے . لوئر چترال کے لواری ٹنل ، کالاش ویلیز ، مڈکلشٹ ، گرم چشمہ اور اپر چترال کے علاقے کھوت ، بروغل ، یارخون ،

تریچ سمیت کئی مقامات میں برفباری ہوئی ہے .

اور چترال کے تمام پہاڑو ں اور بالائی دیہات نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے . بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہوا ہے . اور لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں . چترال کے بزرگ شہریوں نے سردیوں کی پہلی برفباری کو گلیشئرز کے ذخیرے کیلئے نیگ شگون قرار دیا ہے . اور کہا ہے . کہ اس سے آنے والی گرمیوں میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہوگا . اور پانی کی قلت کے مسائل حل ہو جائیں گے . بعض سیانے لوگوں کا کہنا ہے . کہ موسم نے پھر سے قدیم کی طرف رخ کر لیا ہے . اور یہ اچھی بات ہے . کیونکہ گذشتہ کئی سالوں سے چترال کا مو سم سردیوں میں بھی پہلے کی نسبت بہت گرم ہو چکا تھا . جس کی وجہ سے چترال کو غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑا . اور چترال میں پانی کی مقدارمیں غیرمعمولی کمی کے ساتھ ساتھ گلیشئر کے پگھلاو میں مسلسل اضافہ ہوا . اور کئی علاقے گلیشئل اوٹ برسٹ فلڈ (گلوف) کے نتیجے میں سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے . خصوصا امسال اپر چترال ، شیسیکوہ ، ایون کالاش ویلیز سمیت کئی علاقوںکو شیدید نقصان پہنچا . جن میں آٹھ انسانی جا نیں بھی ضائع ہوئیں . حالیہ برفباری اوربارشوں سے سردیاں بڑھنے کے ساتھ ہی ایندھن کی قلت کا سامنا کرنا پڑا ہے . اور جلانے کی لکڑی ، گیس اور کوئلے کا کاروبارکرنے والے اسیسنہری موقع قرار دے کر من مانی ریٹ پر یہ چیزیں فروخت کر رہے ہیں . اور لوگ سردی سے بچنے کیلئے مہنگی قیمت پر یہ چیزیں خریدنیپر مجبورہیں . تاہم ایک خوش آیند امر یہ ہے . کہ حالیہ بارش اور برفباری سے پہلے کھیتوں کو پانی نہ ملنے کے سبب گندم کی کاشت کرنے سے قاصر تھے . ان کو کاشت کا گولڈن چانس مل گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں