مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح ہوگیا،تصاویر منظر عام پر

لندن(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح سیف الرحمن کی صاحبزادی سے ہوگیا . تقریب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر عزیزو اقارب نے شرکت کی .

مریم نواز جاتی امرا سے ویڈیو لنک پر شریک ہوئیں . نیو نیوز کے مطابق ہائیڈ پارک کارنر پر واقع لینز برو ہوٹل میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوگئی . اس دوران چند افراد نے ہوٹل کے باہر مظاہرہ کیا تاہم لیگی کارکنوں کی آمد پر وہ ہوٹل کے باہر سے چلے گئے . تقریب سے قبل ہوٹل کے باہر شادی کی تقریب کو پنجابی ٹچ دیا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے . مریم نواز نے بیٹے جنید صفدرکےنکاح میں آن لائن شرکت کی . اس سلسلے میں مریم نواز نے جاتی امرامیں تقریب کا انعقاد کیا . تقریب میں شہبازشریف کوبھی مدعوکیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں