جوبائیڈن کو پاکستانی وزیراعظم سے بات کرنی چاہئے ، امریکی دانشور

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی دانشور نے صدر جوبائیڈن کو ان کی افغانستان پالیسی پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا سات ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن جوبائیڈن نے ابھی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے بات ہی نہیں کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں ری پبلکن رہنما شان پرنیل نے کہا کہ جوبائیڈن کو افغانستان سے متعلق امور پر خطے کے ممالک سے بات کرنی چاہئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ سات ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن جوبائیڈن نے ابھی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے بات ہی نہیں کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغانستان سے متعلق پالیسی بہت مختلف تھی، وہ بھی امریکی افواج کا انخلا چاہتے تھے تاہم جس طرح جوبائیڈن نے وہاں سے فوج نکالی ہے وہ امریکہ کے لیے شرم کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن کی حکمت عملی ناقابل فہم ہے۔ ہماری افواج نے افغانستان میں اپنا خون بہایا ہے لیکن بائیڈن نے سیاسی فوائد کے لیے ان کی قربانیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago