ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’دنگل‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں مرگی کا پہلا دورہ پڑا تھا۔فاطمہ ثنا نے اپنے مداحوں اس بیماری سے متعلق بتایا اور ان کے سوالوں کے جوابات دیئے۔
انہوں نے کہا کہ فلم ’دنگل‘ کی شوٹنگ کے دوران مجھے پہلی بار اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی، میں سیٹ پر بے ہوش ہو گئی اور جب میں بیدار ہوئی تو اسپتال میں تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے یہ ماننا مشکل تھا کہ میں مرگی جیسی بیماری میں مبتلا ہوں لیکن آہستہ آہستہ میں نے اس کے ساتھ رہنا سیکھ لیا، اب میں ورزش اور ادویات کی مدد سے اس مرض کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔
فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا تھا کہ اس بیماری سے مجھے مزید کام کرنے کا عزم ملا کیونکہ اس سے مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے،اس نے میرے کام کے شوق کو متاثر نہیں کیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…