بڑھاپے کی اولاد زيادہ ہی پیاری ہوتی ہے، سیلیبریٹیز جن کو اللہ نے چالیس سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد پہلی اولاد سے نوازا

(قدرت روزنامہ)ایک عورت کے لیے زںدگی کی سب سے بڑی خوشی ماں بننے کی ہوتی ہے مگر بعض اوقات کچھ وجوہات کی بنا پر خواتین کے لیے ان کا کیرئير ان کی شادی سے زیادہ ضروری ہو جاتا ہے- اور وہ اپنی عمر کا ایک بڑا حصہ گزارنے کے بعد شادی کرتی ہیں ۔ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ چالیس سال کی عمر کے بعد خواتین کا ماں بننا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے مگر زندگی کے دوسرے محاذوں پر کامیاب ہونے والی یہ خواتین نے اس مشکل کام کو بھی آسان کر دیا اور چالیس
سال کی عمر کے بعد بھی ماں بننے کی سعادت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئيں۔( ریما خان)ریما کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اول کی ہیروئين میں ہوتا ہے جنہوں نے جتنا بھی کام کیا خوب کیا اور شوبز کے شعبے میں عزت کمائی ۔ اور جب فلموں میں اداکاری کو خیر آباد کہا تو امریکہ میں مقیم ایک ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ 2011 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئيں اس وقت ان کی عمر چالیس سال تھی- اس کے بعد 2015 میں اللہ نے ان کو ایک صحت مند اور خوبصورت بیٹے سے نوازہ جس کا نام انہوں نے علی شہاب رکھا اور اس بات کو ثابت کیا کہ ایک مضبوط عورت کے لیے کچھ ناممکن نہیں ہوتا ہے۔(ونیزا احمد)معروف ماڈل ونیزا احمد کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے انہوں نے اپنے کیرئير کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور اپنی صلاحیتوں سے ٹی وی اور فلم کے شعبے میں جگہ بنائی- اس کے ساتھ بطور پروڈیوسر اور ڈائیریکٹر بھی کام کیا ان کاموں میں انہیں وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلا اور 2010 میں انہوں نے علی افضل ملک نامی ایک پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین سے شادی کا فیصلہ کیا- شادی کے بعد ان کو اللہ نے جب پہلی بیٹی سے نوازہ اس وقت ان کی عمر چالیس سال سے زیادہ تھی اس کے بعد کچھ ہی عرصے کے بعد اللہ نے انہیں دوسری بیٹی سے بھی نوازہ دونوں بیٹیوں کی پیدائش کے بعد بھی ونیزا احمد ہمیشہ کی طرح دلکش اور خوبصورت ہیں۔(شرمیلا فاروقی)شرمیلا فاروقی پاکستان پیپلز پارٹی کی معروف سیاست دان ہیں اور حالیہ اسمبلی میں بھی سندھ کی صوبائی اسمبلی کی ممبر کی صورت میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں- ان کی شادی حشام ریاض شیخ کے ساتھ 2015 میں ایک بہت عالی شان تقریب میں انجام پائی شادی کے وقت ان کی عمر 37 سال تھی سال 2018 میں ان کو اللہ نے ایک بیٹے سے نوازہ جس کا نام انہوں نے حسین رکھا اور بیٹے کی پیدائش کے بعد بھی عملی سیاست میں اپنا فعال کردار ادا کرتی رہی ہیں۔( فرح خان)بالی وڈ انڈسٹری کی معروف کوریو گرافر نے اکتالیس سال کی عمر میں شادی کا فیصلہ کیا اور دو سال کی کوشش کے باوجود جب ماں نہ بن سکیں تو انہوں نے ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا فیصلہ کیا- جس کے بعد 43 سال کی عمر میں انہوں نے تین بچوں کو ایک ساتھ جنم دیا جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے ان کے تینوں بچے صحت مند ہیں اور وہ ان کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔(جینٹ جیکسن)معروف پاپ اسٹار جینٹ جیکسن کا شمار بھی ان خواتین میں ہوتا ہے جنہوں نے 50 سال کی عمر میں پہلے بیٹے کو جنم دیا انہوں نے بچے کی پیدائش کو میڈیا سے چھپا کر رکھا تھا اور اس کی پیدائش کے بعد میڈیا کو اس کی تصاویر کے ساتھ خبر دی

Recent Posts

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

10 mins ago

مخصوص نشستیں ؛ الیکشن کمیشن کا دوبارہ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر الیکشن…

12 mins ago

سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی، رشتہ ختم ہونے کی وجہ کیا بنی؟

دبئی(قدرت روزنامہ) تاجکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک…

15 mins ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے…

18 mins ago

مولانا طارق جمیل کی بال لگواتے ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوالیے جس…

22 mins ago

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

27 mins ago