غصے میں آکرمجھے طلاق دیدی۔۔4مشہور اداکارکون سے ہیں؟جواپنی طلاق کابتاتے ہوئے روپڑے

(قدرت روزنامہ)ویسے توان شخصیات کوٹی وی پراداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھاگیاہے ان کی اداکاری ایسی ہوتی ہے کہ لوگ ان سےمتاثرہوئے بغیرنہیں رہ پاتےلیکن آج انہی اداکاروں کی شادی کے بارے میں بتائیں گے جونہ چل سکیں اورطلاق پراختتام پذیرہوئیں ۔چھوٹے پردے کے یہ ستارے جوٹی وی پرہی دکھتے ہیں ان کی زندگی بھی اتارچڑھائو کاشکاررہی ہے۔(حنادلپزیر)مشہورپاکستانی اداکارہ حنادلپزیر کاشمار بہترین اداکارائوں میں ہوتاہے مگرحنا کی زندگی کے بارے میں بہت کم لوگ
جانتے ہیں کہ حنا اپنے بیٹے کے ساتھ رہائش پذیرہیں ۔ان کے شوہر نے انہیں طلاق دیدی تھی ۔شوہرنشہ کرتے تھے اورایک دن نشے کی حالت میں ہی حناکوطلاق دیدی تھی ایک لمحہ میں حنا کی زندگی مکمل طور پرتبدیل ہوگئی تھی ایک دم اچانک سے اس صورتحال نے حناکوتبدیل کردیاتھا۔حناصدمے میں تھیں مگر اپنے آپ کواوربیٹے کوسنبھالنے میں کامیاب رہی ہیں ۔حنا نے طلاق کے بعد خود محنت کرے اپنے آپ کومضبوط بنایا ہے جبکہ وہ اپنے شوہرکےلیے بھی نیک تمنائیں رکھتی ہیں۔(جاوید شیخ)مشہوراداکار جاوید شیخ کی بھی دوشادیاں تھیں مگردونوں طلاق پراختتام پذیرہوگئی تھیں لیکن جاوید شیخ آج بھی اپنی اہلیہ کویاد کرتے ہیں انہیں وہ وقت آج بھی یاد ہے جب سلمیٰ آغا سے انہیں طلاق ہوئی تھی ۔جاوید سلمیٰ آغا اوراپنی طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں جب میری اورسلمیٰ کی طلاق ہوئی تومیں صدمے میں تھاوہ وقت ایساتھاجب میں ڈپریشن میں چلاگیاتھا۔(عفان وحید)اداکار عفان وحید بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کاایک جاناپہچانانام ہے ۔عفان اپنی طلاق سے متعلق بتاتے ہوئے ہچکچارہے تھے جیسے وہ اب بھی اس صورتحال کومحسوس کررہے ہوں ۔عفان کہتے ہیں کہ جب طلاق ہوئی تومیں بہت رویاتھامیں شدیدڈپریشن میں چلاگیاتھاکسی کام میں دل نہیں لگتاتھامیں اب یہی کہتاہوں کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں بلکہ طلاق یافتہ ہوں ۔جبکہ عفان کامزیدکہناتھاکہ میں بہت کم روتاہوں لیکن صرف اپنے قریبی دوستوں اورگھروالوں کے سامنے ۔میرے گھروالوں اوردوستوں نےمجھے اس مشکل گھڑی سے نکلنے میں بے حد مددفراہم کری تھی ۔(سائرہ شہروز)مشہور پاکستانی اداکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ اورپاکستان شوبر کاایک جاناپہنچانانام سائرہ شہروز ،سائرہ اگرچہ طلاق کے بعد بھی اپنی مصروفیات میں مگن رہتی ہیں اورمیڈیاپرطلاق سےمتعلق بات چیت نہیں کرتیں اپنی طلاق سے متعلق سائرہ خاموش ہیں۔

Recent Posts

پاکستان آنا میرا دیرینہ خواب تھا، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کوالا لمپور(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے…

3 mins ago

حکومت عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے…

5 mins ago

حکومت مزید نہیں چل سکتی، ملک میں فوری شفاف انتخابات کروائے جائیں، جے یو آئی

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ…

11 mins ago

صیہونی لابی عمران خان کو پاکستان پر دوبارہ مسلط کرنےکی کوشش میں ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ…

18 mins ago

سوات میں پولیس وین پر بم حملے میں 4 اہلکار زخمی

سوات (قدرت روزنامہ)سوات میں پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔…

32 mins ago

پاکستان میں آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار کے ہوش رباانکشافات، چند بااثرخاندانوں کے ہاتھوں حکومت یرغمال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی پی پیز کے ملکی معیشت میں تباہی کے حوالے سے حقائق منظر…

1 hour ago