(قدرت روزنامہ)ذرا سوچیے کہ آپ ایک ایسی جگہ اپنی زندگی کے 21 سال گزار دیں جہاں لوگ آپ سے محبت کرتے ہوں، جہاں آپ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہوں اور جہاں پر نہ ہی آپ نے اور نہ ہی کبھی آپ کے آجیر نے اس بات کا اشارہ دیا ہو کہ اس جگہ پر آپ کا مستقبل ختم ہونے کو ہے۔ اب فرض کیجیے کہ ایک صبح آپ بیدار ہوں اور آپ کو پتا چلے کہ اب آپ اس محبوب جگہ پر اپنی ذمہ داری کو جاری نہیں رکھ سکتے۔ بس ایسا ہی کچھ 5 اگست کو لیونل میسی کے ساتھ ہوا۔
ستمبر 2000ء میں ایک کامیاب ٹرائل کے بعد فروری 2001ء میں میسی بارسلونا یوتھ اکیڈمی کا حصہ بنے تھے۔ اس وقت کے فرسٹ ٹیم ڈائریکٹر چارلی رکساچ (Charly Rexach) نے میسی کو ان کا پہلا کانٹریکٹ ایک رومال پر لکھ کر دیا تھا۔
بس پھر اگلے ساڑھے 3 سال میں ہی یعنی 17 سال کی عمر میں میسی فرسٹ ٹیم کا حصہ بننے کو تیار تھے۔ انہوں نے فرسٹ ٹیم کے ساتھ 17 سیزن کھیلے اور بارسلونا کے لیے 35 ٹرافیاں حاصل کیں اور کتالان کلب (Catalan club) کے لیے 672 گول کیے۔
بہت کم عمر میں ہی روساریو سے تعلق رکھنے والے اس چھوٹے قد کے شرمیلے لڑکے کے بہت سے نامی گرامی فٹبال کھلاڑی معترف ہوچکے تھے۔ بارسلونا فٹبال کلب سے ہی تعلق رکھنے والے ایک مشہور فٹبالر رونالڈینو نے 2005ء میں Ballon d’Or ایوارڈ وصول کرتے وقت اس بات کا اعتراف کیا کہ ’دنیا کا بہترین فٹبالر ہونا تو دُور کی بات ہے میں تو اس کلب کا بہترین کھلاڑی بھی نہیں ہوں‘۔
لیکن کسی کو بھی اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ کلب پر میسی کا کتنا اثر ہوگا۔ تو آئیے کچھ اعداد و شمار پر نظر ڈالتے ہیں۔
بارسلونا اب تک 5 مرتبہ یو ای ایف اے (UEFA) چیمپئنز لیگ جیت چکا ہے اور اس میں سے 4 مرتبہ میسی اس میں شریک تھے۔ (2006ء کے فائنل میں میسی انجری کے باعث شریک نہیں ہوسکے تھے)۔ کلب میں گزارے گئے میسی کے 17 سیزنز میں بارسلونا 10مرتبہ ڈومیسٹک لیگ جیتا۔ اس دوران 12 مرتبہ بارسلونا کے کھلاڑیوں کو Ballon d’Or ایوارڈ ملا اور اس میں سے 6 مرتبہ اس کے حقدار میسی ہی تھے۔ کچھ اندازوں کے مطابق بارسلونا کی 121 سالہ تاریخ میں کیے گئے کُل گولز میں سے 7 فیصد گولز میسی نے کیے ہیں۔
بارسلونا میں گزارے گئے اس عرصے کے دوران میسی ایک عالمی سپر اسٹار بن گئے۔ ساتھ ہی وہ دنیا کے سب سے زیادہ مشہور اور امیر ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔ وہ جہاں بھی جاتے ان کی خوب پذیرائی ہوتی۔
کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ میسی کا مقابلہ فٹبال سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ہمیشہ ہی دلچسپ موضوع رہا۔ 9 سال تک وہ اسپین میں آمنے سامنے آتے رہے۔ ایل کلاسیکو میں ان کے مقابلے کو تقریباً ایک کروڑ لوگوں نے دیکھا، اور ہر سیزن میں ایسے 2 میچ ہوا کرتے تھے۔
بارسلونا میں رہتے ہوئے میسی نے جو کارنامے انجام دیے ہیں انہیں جمع کرنا ہی ایک مشکل کام ہے:
میسی کا پہلا گول جو انہوں نے 2007ء کے اسپینش کپ کے سیمی فائنل میں کیا تھا۔ انہوں نے رونالڈینو کے پاس پر مخالف گول کیپر گیتافے (Getafe) کے اوپر سے بال گزار کر یہ گول کیا تھا۔ (شائقین کی جانب سے اس گول کو بارسلونا کی تاریخ کا بہترین گول منتخب کیا گیا)۔
2009ء میں یو ای ایف اے (UEFA) چیمپئنز لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف کیا گیا بہترین ہیڈر۔ یہ فتح بعد میں ہسپانوی فٹبال کی تاریخ کے پہلے ٹریبل (treble) کا حصہ بنی۔
2011ء کی چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں ریال میڈرڈ کے خلاف جارحانہ کارکردگی اور اس پر پیٹر ڈروری کی کمنٹری کمال تھی۔ کچھ ہفتوں بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف فائنل میں انہوں نے ایک لانگ رینج کرلر بھی کیا تھا۔
ایک چیمپئنز لیگ میچ میں بئیر لیورکوسن (Bayer Leverkusen) کے خلاف 5 گول اور سال 2012ء میں مجموعی طور پر 91 گولز۔
2015ء کی چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں جیروم بوٹنگ (Jerome Boateng) کو چکما دینا اور پھر مانئول نیئور کے اوپر سے بال گزارنا۔
2015ء میں کوپا ڈیل رے کے فائنل میں ایتھلیٹک بلباؤ کلب کے خلاف اکیلے کیا جانے والا بہترین گول۔
2017ء کے ایل کلاسیکو میں آخری منٹ میں ڈرامائی فتح حاصل کرنے کے بعد تماشائیوں کے لیے اپنی شرٹ لہرا کر خوشی کا اظہار کرنا۔
2019ء میں چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں لیور پول کے خلاف شاندار فری کِک۔
2021ء کے کوپا ڈیل رے کے فائنل میں ایتھلیٹک کلب کے خلاف سنسنی خیز اختتام۔ یوں میسی نے 7ویں بار ٹرافی جیتی۔ یہ ان کی کامیابیوں میں سے کچھ کا ذکر تھا۔
تو آخر ایسا کیا ہوا جس نے اس داستان کا اختتام کردیا؟ ہمیں یاد ہے کہ کس طرح میسی نے گزشتہ سال اپنی منتقلی کی درخواست دی تھی۔ وہ بورڈ کی جانب سے عدم دلچسپی پر نالاں تھے، وہ کہتے تھے کہ وہ اب بھی چیمپئنز لیگ میں بڑے کلبوں کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔
وہ کلب کے مالک جوزپ بارٹومیو (Josep Bartomeu) کی جانب سے کلب کے فٹبال سے متعلق معاملات چلانے کے انداز پر ناخوش تھے۔ کوئی بھی فٹبال کلب میسی کے معاہدے میں شامل 75 کروڑ یورو کی ریلیز کلاز کو پورا نہیں کرسکتا تھا اور بورڈ نے میسی کو بغیر کسی معاوضے کے چھوڑنے سے انکار کردیا تھا یوں میسی کو مجبوراً معاہدہ پورا کرنا پڑا۔
اس سیزن میں بارٹومیو مستعفی ہوگئے اور ان کی جگہ جوان لاپورٹا (Joan Laporta) نئے صدر منتخب ہوئے۔ وہ کلب کو جس سمت میں لے جانا چاہتے تھے میسی اس سے مطمئن تھے اور انہوں نے اپنے محبوب کلب میں رہنے کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…