ضیا لانگو کا کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ سے 1 شخص کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا لانگو نے کوٹئہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب فائرنگ سے 1 فرد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے . مشیرداخلہ میر ضیا لانگو نے ڈی آئی جی کوٹئہ کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی .

انہوں نے کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی . مشیر داخلہ نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے .

. .

متعلقہ خبریں