کچھ لوگ زیادہ کھانا کھانے کے بعد بھی موٹے کیوں نہیں ہوتے؟ ڈاکٹرز نے اہم وجہ بتا دی

(قدرت روزنامہ)یہ حقیقت ہے بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو حد سے زیادہ کھا پی کر بھی سلم اور سمارٹ رہتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آج کل تو ایسے لوگوں کو خوش نصیب سمجھا جاتا ہے کیونکہ وزن نامی بلا جب پیچھے لگ جائے تو آسانی سے جان نہیں چھوڑتی۔

یاد رہے یہاں ایسے لوگوں کی بات ہو رہی ہے جن پر کسی قسم کی چربی نہیں چڑھتی تو آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟

اس حوالے سے امریکن یونیورسٹی کی پروفیسر کیتھلین میلنسن کے مطابق یہ انسان کے جینیاتی رویوں پر اثر انداز ہوتا ہے اس کا تعلق ہر گز غذا سے نہیں ہوتا ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ کچھ افراد زیادہ متحرک یا چلنے کے عادی ہوتے ہیں، جبکہ ایسے شواہد بھی موجود ہیں کہ کچھ افراد جینیاتی طور پر ایسے ہوتے ہیں کہ وہ اپنے جسموں کو ہر وقت متحرک رکھنا پسند کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کسی کا میٹابولزم دوسروں سے زیادہ تیز ہوتا ہے۔

 میٹابولزم دوسروں سے زیادہ تیز ہونے کی ہی وجہ سے غذا اندر جاتے ہی بوسٹ ہونے لگتی اور جسم پر چربی چڑھنے نہیں دیتی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اعصابی نظام کے سگنلز اور خون میں گردش کرنے والے ہارمونز ہمیں بھوک یا پیٹ بھرنے کے بارے میں بتاتے ہیں۔

پروفیسر کیتھلین میلنسن نے بتایا کہ یہ نظام کچھ افراد میں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ حساس ہوتا ہے۔

گزشتہ سال سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ قدرتی طور پر دبلے پتلے رہنے والے افراد کا وزن اس لیے معمول پر رہتا ہے کیونکہ ان کی چربی کے خلیات جینیاتی طور پر زیادہ موثر طریقے سے کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرین کیتھلین میلنسن نے اہم راز بتایا کہ ایک اہم ہارمون لیپٹین ہے جو زیادہ حساس نظام والے فرد میں کم ہوتا ہے اور جن میں زیادہ متاثر ہوتا ہے وہ جلدی موٹے نہیں ہو پاتے۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

2 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

15 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

34 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

44 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

51 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago