راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمران راولپنڈی کوآنکھیں دکھانے کے قابل نہیں ہیں، مسئلہ پنڈی کا ہے، پنڈی والے 30 نومبر تک حل کرلیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ 6 ماہ اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہوا اپنی ذات کے لئے نیب ترامیم کیسے پاس کرا لیں، ارشد شریف کے جسم پر 12 زخم اور 4 ناخن غائب یہ قومی المیہ ہے۔
قوم پہلے ہی مہنگائی سے مر رہی ہے جو ہزاروں کی نفری باہر سے منگوائی وہ سردی سے مر رہی ہے، معیشت ناک آوٹ اور دیوالیہ ہونے والی ہے، مزید ایک کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے گریبان سے پکڑ لیا ہے، حکمرانوں نے سعودی عرب اور چین کا نام بےجا استعمال کیا، روس سے تیل منگوانے کےلئے حوصلہ چاہیے، سیٹ بیلٹ باندھ لیں،احتساب انتخاب دونوں ہونگے مزید 15 دن ٹویٹر پر ہوں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…
پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…