کیا عالیہ کی بیٹی مسلمان ہو گی، مسلمان ماں کی بیٹی ہونے کی وجہ سے عالیہ کو کیا مشکلات پیش آ رہی ہیں؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی ننھی پری کی وجہ سے توجہ حاصل کر رہی ہیں، تاہم بہت لوگ جانتے ہیں کہ عالیہ کا مذہب کیا ہے؟

مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں ننھی پری کی ولادت ہوئی ہے، تاہم سوشل میڈیا پر بچی کے مذہب اور نام کو لے بھی چرچہ ہو رہا ہے۔چونکہ عالیہ بھٹ کے والد ہندو مذہب اور والدہ کشمیری مسلم ہیں، تو یہی وجہ ہے عالیہ کا نام مسلم ہی رکھا گیا تھا۔ دوسری جانب رنبیر کا گھرانہ مکمل طور پر ہندو مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔
مہیش بھٹ کے بارے میں اکثر یہی مانا جاتا ہے کہ وہ انسانیت کے مذہب پر یقین رکھتے ہیں، تاہم سونی رازدھان سے شادی کے لیے مہیش بھٹ نے اسلام قبول کیا تھا۔
مہیش بھٹ اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے، جس کی وجہ سے انہیں ہندو مذہب میں دوسری شادی کے لیے مشکلات ہو رہی تھیں، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے دوسری شادی کے لیے اسلام قبول کیا۔ بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ کے مطابق مہیش بھٹ کا مسلم نام اسلم ہے۔

اگرچہ عالیہ کے والدین کھلے ذہن اور آزاد خیال کے لوگ ہیں، تاہم بیٹی کے مذہب اور نام کو لے کر بھی متوجہ ہوئے۔دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ عالیہ کی دادی یعنی مہیش کی والدہ شیریں محمد علی تھیں، جو کہ خود بھی اپنے وقت کی بہترین اداکارہ تھیں، جبکہ ان کے دادا ہندو مذہب سے تعلق رکھتے تھے۔

اب جب عالیہ ماں بن گئی ہیں، تو چونکہ انہیں اپنی دادی سے محبت تھی، تو عین ممکن ہے دادی کے نام ہی بیٹی کا رکھا، لیکن یہ صرف بھارتی سوشل میڈیا قیاس آرائی ہو سکتی ہے، کیونکہ تاحال کوئی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
لیکن کیا رنبیر کے گھر والے ننھی پری کے مذہب اور نام پر اعتراض کر سکتے ہیں؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ لیکن اس سب میں ننیال اور ددیال دونوں کی امنگوں پر پورا اترنا آسان نہیں، دیکھنا یہی ہوگا کہ عالیہ اس سب میں کیا فیصلہ لیتی ہیں۔

Recent Posts

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

13 mins ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

40 mins ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

57 mins ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

1 hour ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

3 hours ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

4 hours ago