پاکستان اور ترکی کا سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ڈراما بنانے کا اعلان

(قدرت روزنامہ)پاکستان اور ترکی کی ڈراما و فلم ساز پروڈکشن کمپنیز نے سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ٹی وی سیریز بنانے کا اعلان کردیا . دونوں ممالک کی پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان یہ معاہدہ 20 اگست کو سربیا میں طے پایا اور معاہدے کے وقت پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی موجود تھے .

پاکستانی اور ترک پروڈکشنز کے درمیان معاہدہ طے پانے کا اعلان اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی پوسٹس کے ذریعے کیا گیا . مزید پڑھیں: پاک و ترک فلم پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان مشترکہ کام کرنے کا معاہدہ عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ 'ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے اس دوستی کے ایک نئے باب کا آغاز کردیا ہے ہمیں اُمید ہے کہ یہ خیالات اور صلاحیتوں کے تبادلے کا باعث بنے گا' . انہوں نے مزید لکھا کہ 'یہ پروجیکٹ ہماری انڈسٹریز اور ہمارے ناظرین کی کامیابی ہے جو مستقبل میں اچھے مواد کے منتظر ہوں گے' . عدنان صدیقی نے مزید لکھا کہ 'ہم نے ایک عظیم جنگجو بادشاہ، صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ایک شاندار سیریز بنانے کے لیے اشتراک قائم کیا ہے، برائے مہربانی ہماری خوشی میں شریک ہوں' . دوسری جانب پروڈیوسر کاشف انصاری کی جانب سے بھی ایک پوسٹ کے ذریعے مذکورہ معاہدے کے وقت لی گئی تصاویر کے ساتھ شیئر کی گی . کاشف انصاری کی جانب سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں معاہدہ طے پانے سے متعلق بتایا گیا ہے . ویڈیو میں عدنان صدیقی نے بتایا کہ ڈراما سیریز سے متعلق معاہدہ سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں طے پایا. . .

متعلقہ خبریں