آیسٹرازینیکا نے کووڈ سے بچانے میں مددگار دوا تیار کرلی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) دوا ساز کمپنی ایسٹرازینیکا نے کووڈ 19 کی علامات کے ایک طریقہ علاج کے ٹرائل کے مثبت نتائج کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی کی تیار کردہ یہ دوا 2 اینٹی باڈیز کے امتزاج پر مبنی ہے جو ابتدائی طور پر ان افراد کے علاج کے لیے تیار کی گئی تھی جو پہلے ہی بیماری کے شکار ہوچکے ہیں۔
اس نئے ٹرائل میں 5197 افراد کو شامل کیا گیا تھا جو کووڈ سے متاثر نہیں ہوئے تھے۔نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ اس دوا سے علامات والی بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ 77 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جبکہ کسی بھی رضاکار میں سنگین بیماری کا کیس ریکارڈ نہیں ہوا۔اس دوا اے زی ڈی 7442 کے جون میں ہونے والے ایک پرانے ٹرائل میں دریافت کیا گیا تھا کہ اس کے استعمال سے علامات والی بیماری میں مبتلا ہونے کا امکان محض 33 فیصد کم ہوتا ہے۔

نئے ٹرائل میں شامل محقق مائرون لیوین نے بتایا کہ ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ اس دوا کی ایک خوراک برق رفتار سے کام کرتے ہوئے موثر طریقے سے علامات والی بیماری کی روک تھام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرائل کے حوصلہ افزا نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اے زی ڈی 7442 لوگوں کی معمول کی زندگی بحال کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ اس دوا کو ویکسینز کے ساتھ استعمال کیا جاسکے گا تاکہ لوگوں کو 12 مہینے تک زیادہ تحفظ مل سکے۔
ٹرائل میں ایسے بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا جن میں ویکسینز کے حوالے سے برداشت نہیں تھی یا مدافعتی ردعمل ناقص تھا، جس سے ان کے لیے بیماری کا خطرہ بڑھ گیا۔امریکی حکومت نے اس دوا کی تیاری کے لیے سرمایہ فراہم کیا تھا اور 7 لاکھ خوراکوں کو خریدنے کا معاہدہ بھی کیا۔اب کمپنی کی جانب سے ڈیٹا کو طبی حکام کو بھیج کر مشروط یا ایمرجنسی استعمال کی اجازت حاصل کی جائے گی۔ایسٹرازینیکا پہلے ہی کووڈ کی روک تھام کے لیے آکسفورڈ کے تعاون سے ویکسین متعارف کراچکی ہے۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

6 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

15 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

41 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago