اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کاخسارہ گزشتہ دو سالوں میں 5 ارب 20 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کاخسارہ گزشتہ دو سالوں میں5 ارب 20 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ انتظامیہ نے 5 ارب 19 کروڑ روپے کے آمدن سے زائد اخراجات کر دیئے . دستیاب دستاویز کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ مالی سال 2019ـ20 میں آمدنی 17 ارب 16 کروڑ 30 لاکھ روپے تھی جبکہ 2020ـ21 یہ آمدنی کم ہو کر 12 ارب ایک کروڑ30 لاکھ تک پہنچ گئی جس سے گزشتہ سال کی نسبت5 ارب 15 کروڑ روپے کم آمدنی ہوئی جبکہ مالی سال 2019ـ20 میں 17 ارب 61 کروڑ روپے اخراجات کئے گئے .

مالی سال 2020ـ21 میں 16 ارب 76 کروڑ اور80 لاکھ کے اخراجات کئے گئے . دستاویزات کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کی مد میں گزشتہ 2 سالوں کے دوران 4ارب91 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ کئے گئے جبکہ انتظامی اخراجات کی مد میں 4 ارب8 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کردیئے گئے . گزشتہ دو سالوں کے دوران ملازمین کو پنشن کی مد میں 3 ارب91 کروڑ30 لاکھ ادا کئے گئے . ائیر پورٹ پر گزشتہ 2 سالوں کے دوران سب سے زیادہ آمدنی ائیرونیٹکل سے حاصل ہوئی جو کہ 23 ارب36 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے . . .

متعلقہ خبریں