اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کاخسارہ گزشتہ دو سالوں میں 5 ارب 20 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کاخسارہ گزشتہ دو سالوں میں5 ارب 20 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ انتظامیہ نے 5 ارب 19 کروڑ روپے کے آمدن سے زائد اخراجات کر دیئے۔ دستیاب دستاویز کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ مالی سال 2019ـ20 میں آمدنی 17 ارب 16 کروڑ 30 لاکھ روپے تھی جبکہ 2020ـ21 یہ آمدنی کم ہو کر 12 ارب ایک کروڑ30 لاکھ تک پہنچ گئی جس سے گزشتہ سال کی نسبت5 ارب 15 کروڑ روپے کم آمدنی ہوئی جبکہ مالی سال 2019ـ20 میں 17 ارب 61 کروڑ روپے اخراجات کئے گئے۔مالی سال 2020ـ21 میں 16

ارب 76 کروڑ اور80 لاکھ کے اخراجات کئے گئے۔دستاویزات کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کی مد میں گزشتہ 2 سالوں کے دوران 4ارب91 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ کئے گئے جبکہ انتظامی اخراجات کی مد میں 4 ارب8 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کردیئے گئے۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران ملازمین کو پنشن کی مد میں 3 ارب91 کروڑ30 لاکھ ادا کئے گئے۔ائیر پورٹ پر گزشتہ 2 سالوں کے دوران سب سے زیادہ آمدنی ائیرونیٹکل سے حاصل ہوئی جو کہ 23 ارب36 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔

Recent Posts

پی سی بی کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی…

1 hour ago

مصطفیٰ کمال کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاری ایکسپریس وے بارے تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف سے سینئر ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے ٹیلیفونک…

2 hours ago

عمران خان بہت کھاتے ہیں بھوک ہڑتال نہیں کریں گے,عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت…

2 hours ago

مذہب کی توہین کرنے والا مسلما ن، عیسائی، سکھ اور ہندو نہیں بلکہ مجرم ہوتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس…

2 hours ago

حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے،کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ دوران…

3 hours ago

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور اورپشاورسمیت ملک کے مختلف…

3 hours ago