لاہور میں ملزمان نے ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں دو ملزمان نے ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں رنگ روڈ زیادتی کیس کی طرز کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جہاں رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے وہاڑی کی رہائشی ماں بیٹی کو تھانہ چوہنگ کی حدود میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہاڑی کی رہائشی خاتون ٹھوکر نیاز بیگ پر مسافر گاڑی سے اتری اور صدر کینٹ جانے کے لیے رکشہ بک کرایا تاہم رکشہ ڈرائیور خاتون اور اس کی بیٹی کو گھما پھرا کر ایل ڈی اے ایوینیو لے گیا۔
رکشہ ڈرائیور نے رات کی تاریکی میں خاتون سے زیادتی کی۔رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے ماں بیٹی سے باری باری زیادتی کی تاہم شور مچانے پر دونوں رکشہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

دونوں افراد خاتون کا موبائل اور پانچ ہزار روپے بھی لے گئے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ماں بیٹی وہاڑی سے بہن کو ملنے کے لیے رات 10 بجے لاہور پہنچیں۔ملزمان نے دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے،تحقیقاتی ٹیمیں موقع سے شواہد جمع کر رہی ہیں اور خاتون کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مزید کہا کہ ماں بیٹی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کرکے زیادتی کا شکار ماں بیٹی کے بیانات بھی قلمبند کر لیے ہیں۔ملزمان کے قریب پہنچ گئے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں مدرسے کے استاد کی جانب سے طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ۔پولیس کے مطابق طالبہ کی والدہ کا ایف آئی آر میں کہنا ہے مدرسے سے فون آیا کہ آپ کی بچی بے ہوش ہوگئی ہے اسے لے جائیں، جس کے بعد بچی نے گھر پہنچ کر بتایا کہ مدرسے کے استاد شاہنواز نے اس کے ساتھ زبردستی کی ہے۔
بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کے مطابق استاد نے متعدد بار اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔تھانہ پیر ودھائی پولیس کے مطابق واقعہ کی ایف آر درج کرلی گئی ہے، میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی پر شدید تشدد کے نشانات واضح ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب متاثرہ طالبہ کی والدہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی، ہمیں انصاف دلایا جائے۔

Recent Posts

پی سی بی کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی…

39 mins ago

مصطفیٰ کمال کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاری ایکسپریس وے بارے تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف سے سینئر ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے ٹیلیفونک…

1 hour ago

عمران خان بہت کھاتے ہیں بھوک ہڑتال نہیں کریں گے,عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت…

1 hour ago

مذہب کی توہین کرنے والا مسلما ن، عیسائی، سکھ اور ہندو نہیں بلکہ مجرم ہوتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس…

2 hours ago

حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے،کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ دوران…

3 hours ago

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور اورپشاورسمیت ملک کے مختلف…

3 hours ago