اجیت ڈوول کی بھونڈی حکمت عملی بھارت کی رسوائی کا سبب بن گئیں

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی افغانستان کے حوالے سے بھونڈی حکمت بھارت کی رسوائی کا سبب بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی مشیر کے افغان نیشنل آرمی کے حوالے سے دعوے سمندری جھاگ ثابت ہوئے۔ بھارتی مشیر قومی سلامتی کے افغانستان کے حوالے سے بھونڈے تجزیے، غلط مشوروں اور دعووں سے بھارت تو ڈوبا ہی لیکن دوسری جانب امریکہ اور مغرب بھی اسی چکر میں رسوا ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 2013ء میں بھارتی مشیر برائے قومی سلامتی اجیت ڈوول نے ایک سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے افغان نیشنل آرمی کی صلاحتیوں کی تعریف کے پُل باندھے اور پاکستان کے مؤقف کو غلط قرار دیا تھا۔ بھارت نے مسلسل عالمی طاقتوں سے نہ صرف جھوٹ بولا بلکہ ان کو مس گائیڈ بھی کیا، تام اب وقت آ گیا ہے کہ امریکہ اور افغانستان مل کر بھارت سے جواب طلبی کریں اور بھارت کی بھونڈی حکمت عملی سے متعلق سوال کریں۔

بھارتی مشیر اجیت ڈوول کی سنجیدگی کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایس سی او کانفرنس سے قبل اجیت دوول نے ڈرون حملے کا راگ الاپنا شروع کر دیا تھا۔ مودی کی مقبوضہ کشمیر آل پارٹیز کانفرنس ناکام ہوئی، اور بھارت کو سوالات کا سامنا تھا جس کے بعد نریندر مودی نے ایک اورڈرامہ رچا دیا۔ جس کے بعد سوال پیدا ہوا کہ اپنی عوام کو گمراہ کر کے کیا مودی سرکار ایک اور الیکشن کی تیاری کر رہی ہے؟ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہر الیکشن سے پہلے مودی ، بی جے پی، اپنے لوگوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے؟ بھارتی عوام کا بھی اپنے وزیراعظم نریندر مودی سے اعتماد اُٹھنے لگا ہے۔
کیونکہ پلوامہ میں بھی مودی نے اپنے ہی لوگوں کو مروایا تھا جبکہ الزام پاکستان پر عائد کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان بھی بھارت سے مذاکرات کی کتنی بھی کوشش کر لے بھارت اپنی ہٹ دھرمیوں اور شر انگیزیوں سے کسی صورت باز نہیں آ سکتا۔ آئے روز بھارت سے پاکستان مخالف بیانات آتے رہتے ہیں اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی تو جیسے بھارت کا وطیرہ بن چکی ہے۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

1 min ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

8 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

18 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

44 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago