بھارت کو افغانستان سے متعلق اپنی محدود سوچ ختم کرنا ہو گی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے بغیر تصدیق کئے میرے کابل جانے کے معاملے پر واویلا مچایا اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، حالانکہ میں کابل نہیں گیا، بھارت کو افغانستان سے متعلق اپنی محدود سوچ کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی میڈیا کے کابل جانے سے متعلق ’پراپیگنڈہ‘ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کابل نہیں گیا بلکہ پاکستان میں ہی ہوں اور یہاں اہم میٹنگز میں شریک ہوا۔ بھارتی میڈیا نے بغیر تصدیق کئے میرے کابل جانے کا واویلا مچایا اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، بھارتی میڈیا کو تصدیق کے بغیر کوئی بات نہیں کرنی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ سے گفتگو کے دوران انہیں کابل میں پاکستان کے تعاون سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں چین سے بھی بات ہو چکی ہے جبکہ ایران، ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان کا دورہ بھی کروں گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کثیر نسلی ملک ہے جہاں پشتون اور دیگر لوگ بھی آباد ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں اجتماعیت کی حامل وسیع بنیاد پر مشتمل حکومت بنے، اگرچہ افغانستان میں امن مخالف قوتیں ’سپائلرز‘ آج بھی متحرک ہیں مگر مذکورہ قوتیں اپنی کوششوں میں ناکام ہوں گی۔
وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت خطے کے تمام ہمسایہ ممالک افغانستان میں قیام امن کے خواہاں ہیں، اس لئے ہندوستان کو اپنی محدود سوچ کو ختم کرنا ہو گا، پاکستان کو بھارت کے افغانستان کیساتھ اچھے تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں جبکہ عالمی برادری کو بھی افغانستان کیساتھ تعلقات بحال رکھنے چاہئیں۔

Recent Posts

پی سی بی کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی…

2 hours ago

مصطفیٰ کمال کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاری ایکسپریس وے بارے تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف سے سینئر ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے ٹیلیفونک…

3 hours ago

عمران خان بہت کھاتے ہیں بھوک ہڑتال نہیں کریں گے,عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت…

3 hours ago

مذہب کی توہین کرنے والا مسلما ن، عیسائی، سکھ اور ہندو نہیں بلکہ مجرم ہوتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس…

3 hours ago

حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے،کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ دوران…

4 hours ago

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور اورپشاورسمیت ملک کے مختلف…

4 hours ago