لاہور (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کر دیا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نااہل اور بانجھ ہے، جو کچھ بھی ڈیلیور نہیں کرسکتی، یہ سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیر سنجیدہ ہے، انتہائی اہم تعیناتی پرہیجان برپا کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لندن میں کہتے ہیں تعیناتی پر مشاورت کر رہے ہیں، پاکستان میں کہتے ہیں ابھی سمری نہیں آئی، ساری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑ رہا ہے، اداروں اور عدلیہ پر اہم ذمے داری آگئی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت کو نہ تو سیاسی شہادت ملے گی اور نہ ہی یہ سیاسی غازی بنیں گے، یہ سیاسی ہتھیار پھینکیں گے اور غش کھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں، جو لانا چاہتے ہیں وہ آ نہیں سکتا، رضیہ بٹ کاناول لندن فسانہ ہے، علاج بہانہ ہے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ 20 یا 21 نومبر کو راولپنڈی میں آسکتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…