امریکی ڈالر آج صبح سے ہی اڑان بھرنے لگا

لاہور(قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر کی اڑان تھمنے کا نام نہیں لے رہی، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی وقعت کھوتا جا رہا ہے .

میڈیا رپورٹس کےمطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مہنگا ہونے لگا ہے .

انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 222 روپے 50 پیسے کا ہو گیا . یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر222 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا . دوسری جانب حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں . اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے . اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے . حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے . اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں