شارجہ(قدرت روزنامہ) یو اے ای کی ریاست شارجہ میں 3 سالہ پاکستانی بچہ رہائشی عمارت کی 14ویں منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا . گلف نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شارجہ کے التعاون علاقے میں ایک عمارت کی 14ویں منزل سے گرنے سے ایک تین سالہ پاکستانی لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا .
اس واقعے کی اطلاع شارجہ پولیس کے آپریشن روم کو صبح 6 بج کر 30 منٹ کے قریب عینی شاہدین نے دی، جس کے فوری بعد ایمبولینس اور البحیرہ پولیس اسٹیشن کے گشتی دستے جائے وقوعہ پر پہنچے اور بچے کو زمین پر بے حال پایا کیون کہ گرنے کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوچکی تھی . بتایا گیا ہے کہ لڑکے کی لاش کو صبح 7 بج کر 30 منٹ کے قریب القاسمی ہسپتال منتقل کیا گیا، پھر پوسٹ مارٹم کے لیے فرانزک لیبارٹری منتقل کیا گیا جب کہ لڑکے کی ماں اس وقت سے صدمے میں ہے جب اس نے اپنے بیٹے کو زمین پر گرا ہوا دیکھا . پولیس کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ بچہ کھڑکی کے نیچے رکھے ہوئے بستر پر چڑھ کر کھڑکی سے گرا تھا، سانحہ کے بعد پاکستانی بچے کے والدین سے غفلت کے شبے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے .
. .