سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی قیمت ایک ہزار آٹھ سو پچاس روپے بڑھی ہے . سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1850 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 58 ہزار 850 روپے ہوگیا ہے .

اس کے علاوہ 10 گرام سونیکا بھاؤ 1586 روپے اضافے سے ایک لاکھ 36 ہزار 188 روپے ہے . ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 1782 ڈالر فی اونس ہے .

. .

متعلقہ خبریں