افغانستان کی صورتحال: حکومت نے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا، ن لیگی رہنما

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کو افغانستان کی صورتحال پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں غیر معمولی صورتحال جاری ہے اور ایسے میں حکومت کو اپوزیشن کو جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کو ملک پر مسلط ہوئے 3 سال ہوگئے ہیں۔ ان تین سالوں میں حکومت نے عوام کا بہت زیادہ نقصان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت سب کے سامنے ہے، ڈالر اوپر چلا گیا ہے اور روپیہ نیچے گر گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ مجوزہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو تمام صحافی تنظیموں نے مسترد کردیا ہے جس کے بعد اس کے نفاذ کا جواز نہیں بنتا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں بیڈ گورننس کیا، گورننس ہی نہیں ہے۔

Recent Posts

سبی میں دفاتر پر حملے کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ، کیسکو کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) سبی آپریشن سرکل کے دفتر میں جمعرات 4جولائی کے روز…

9 mins ago

باغبانہ، باجوئی اور گردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، فصلات تباہ، سولر پلیٹس اور دیواریں گر گئیں

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار باغبانہ باجوئی اورگردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، زمینداروں…

18 mins ago

گورنر بلوچستان کی صوبائی وزیر خزانہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صوبائی وزیر خزانہ…

26 mins ago

جیکب آباد،مغوی کی بازیابی کیلئے سندھ بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ پردھرنا

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جیکب آباد سے 24 روز قبل گھر سے اغوا ہونے والے مغوی بہرام…

34 mins ago

بلوچ نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے،پاکستان کے فریم ورک میں مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ آزادی کے نام پر بلوچ…

55 mins ago

پلاسٹک فری کوئٹہ مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پلاسٹک فری کوئٹہ مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ، ڈپٹی کمشنر سعد بن…

1 hour ago